سکیورٹی فورسز نے چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد قونصلیٹ میں داخل نہ ہوسکے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ رینجرز اور پولیس نے حملہ ناکام بنا دیا۔ حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ تمام افراد محفوظ اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد قونصلیٹ میں داخل نہ ہوسکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024