علی عمران ممتاز صدارتی ایوارڈ برائے سیرت النبیؐ وصول کرنے کے بعد ملتان پہنچ گئے
ملتان( سماجی رپورٹر )نوجوان لکھاری علی عمران ممتاز صدارتی ایوارڈ برائے2018 سیرت النبی ؐ حاصل کرنے کے بعد واپس ملتان پہنچ گئے ، پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام صدارتی ایوار ڈملنے پر علی عمران ممتاز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی آج شام پانچ بجے ای لائبریری میں ہوگی ، ملتان سے تعلق رکھنے والے رائٹر علی عمران ممتاز کو ان کی سیر ت النبی ؐ کے حوالے سے بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں کی کتاب نور عالمؐ کو صدارتی ایوارڈ برائے سیرت النبی ؐ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ، حکومت پاکستان ، وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام دور وزہ عالمی سیرت کانفرنس اسلام آباد میں علی عمران ممتاز کو مدعو کیا گیا تھا جس میں انہیں انکی کتاب نور عالم ؐ پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے حاصل کیا۔