ہیکرز نے 2016ءمیں اوبر کے ساڑھے 5کروڑ صارفین اور ڈرائیورز کا ڈیٹا چرایا:برطانوی اخبار
سان فرانسیسکو(اے ایف پی)ہیکرز نے موبائل ایپ کے ذریعے سفر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے 5کروڑ70لاکھ صارفین اور ڈرائیورز کا ڈیٹا چرایا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق کمپنی نے ڈیٹا ضائع کرنے کے لئے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالر ادا کیے۔برطانوی اخبار کے مطابق ہیکرز نے اکتوبر 2016ء میں اوبر کمپنی کے5کروڑ صارفین اور 70لاکھ ڈرائیورز کے نام، ای میل ایڈریس اور فون نمبر کا ڈیٹا چوری کیا،تاہم کمپنی ایک سال سے زائد عرصے تک سیکورٹی کی اس خامی کو چھپانے میں کامیاب رہی۔ہیکنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر کمپنی کے چیف سیکورٹی آفیسراور اس کے نائب کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اوبر ڈیٹا