ہوشیار!فیس بک پر دوستوں کی تعداد کا ڈپریشن کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ ذہنی صحت پر اثر انداز ہوسکتی ہے:تازہ تحقیق
مونٹریال(این این آئی) فیس بک کا استعمال دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے مختلف منفی اثرات سامنے آرہے ہیں جب کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق فیس بک پر دوستوں کی تعداد کا ڈپریشن کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ ذہنی صحت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسے نوجوان جن کے فیس بک کے دوستوں کی تعداد 300 سے زائد ہوتی ہے ان میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔