مکرمی! پولیس ٹریننگ سنٹر والٹن جہاں پر اس وقت 180 کے قریب ریلوے پولیس کانسٹیبلان لوئر کورس کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سٹاف کی تعداد 20 کے قریب ہے اس طرح 200 ملازمین والٹن ٹریننگ سنٹر میں موجود ہیں جن کی خوراک پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ہیوی ایکسر سائز اور پڑھائی کے بوجھ کے باوجود سنٹر کے میس میں ہر کانسٹیبل کو صبح کا ناشتہ صرف دو پتلے کمزور رس اور چائے کا ایک کپ دیا جاتا ہے۔ دوپہر اور رات کے کھانے میں روزانہ دال روٹی دی جاتی ہے۔ سالن میں دال نظر نہیں آتی بلکہ شوربہ ہی نظر آتا ہے جو کہ روٹی کے ساتھ کھایا نہیں جا سکتا بلکہ اسے پینا پڑتا ہے۔ ان پولیس جوانوں کیلئے روزانہ پانچ کلو دال خرید کر لائی جاتی ہے جس میں سے تین کلو دال پکائی جاتی ہے جنہیں 200 افراد کھاتے ہیں۔ فی کس جوان کی خوراک پر 58 روپے مختص کئے گئے ہیں روزانہ حلال کھانے اور صبح کے وقت چائے رس کھانے سے پولیس کے جوان نہ صرف کمزور ہو گئے ہیں بلکہ ان کے پیٹ بھی خراب ہو گئے ہیں مجبوراً اپنی خوراک کو پورا کرنے کیلئے ملازمین باہر سے یا پھر جب چھٹی پر گھر جاتے ہیں تو وہاں سے واپسی پر اپنے کھانے پینے کی اشیاءساتھ لے آتے ہیں۔ پولیس کانسٹیبلان کو گھر جانے کی چھٹی بھی سفارش کی بنیاد پر ملتی ہے جس سے بھی وہ پریشان ہیں۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کے محافظوں کو جو خوراک دی جا رہی ہے کیا یہ ٹھیک ہے۔ کیا اس خوراک کے بعد جوانوں میں لڑنے کی صلاحیت رہے گی۔ ان پولیس ملازمین سے اچھی خوراک قیدیوں کو جیلوں میں دی جاتی ہے جنہیں ایک ہفتہ میں مٹن، چکن، دال چاول، سبزیاں، چاول دئیے جاتے ہیں۔ روٹیوں کا وزان ان کی مشقت کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔ کون اس سنٹر کی حالت بدلے گا۔
(پرنس عنایت خان۔ ساہیوال)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38