چیئرمین سینٹ کا سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس لاہور سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر9مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے جناح ہاؤس ہمارا تاریخی ورثہ ہے نقصانات پر افسوس ہواچیئرمین سینیٹ 9مئی کے واقعہ پر دل رنجیدہ ہے ایسے واقعات سے دشمن قوتوں کو تقویت ملتی ہے سیاسی مسائل کا واحد حل بات چیت و مذاکرات ہیںمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبروتحمل کامظاہرہ کرنا ہوگا سیکیورٹی فورسز نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیاپاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں سیکیورٹی فورسز دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیںسینیٹرزمشاہد حسین سید ، ہدایت اللہ، عرفان الحق صدیقی،سرفراز بگٹی، منظور احمد کاکڑ، حاجی ہدایت اللہ خان، ہلال الرحمن، رانا مقبول، شاہین خالد بٹ اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ تاریخی اثاثوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا پاکستان کی فوج کا تحمل و تدبر قابلِ تحسین ہے جس نے مذموم سازش کو ناکام بنا دیاہم اپنی پاک فوج کے ہمیشہ ساتھ تھے اور رہیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر مہمانوں کے لئے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے ۔