لاہور۔ (23 مئی) بین الاقوامی دن برائے ابسٹریٹرک اینڈ فسٹولا کے موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماں کی صحت ہی ایک صحت مند معاشرہ کی ضمانت ہے۔
یہ دن ہر سال 23 مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی میڈکل کنڈیشن ہے جس کے جسمانی اور ذہنی صحت پر دور رس اثرات ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے پیغام میں کہا ہر عورت کو باوقار اور صحت مند زندگی گزارنے کا حق ہے۔یہ میڈیکل کنڈیشن مختلف وجوہات جسے ڈپریشن، معاشرتی آئسولیشن اور دوران زچگی پیدا ہونے والے پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس پیچیدگی کے ہر سال 3000 سے 50000 کیسز سامنے آتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ہمیں بھی ماں کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فسٹولا فاونڈیشن, پاکستان نیشنل فورم برائے ومین ہیلتھ اور جہانداد سوسائٹی قابل تعریف کام کر رہے ہیں
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024