فائر بریگیڈ اور عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کے ایم سی کے محکموں فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور عباسی شہید اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، فائربریگیڈ کو ہدایت کی گئی کہ تمام فائر ٹینڈرز، اسنارکل، واٹر باؤزر جائے حادثہ پر پہنچیں، اور آ گ بجھانے کی کارروائی میں بھر پور حصہ لیں جبکہ عبا شہید اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود عملے کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز کو بھی اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی، میئر کراچی وسیم اختر طیارہ گرنے کی خبر سنتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاموں کی از خود نگرانی کی۔