میروحیدمرتضی کی جانب سے مخلص دوستوں ساتھیوں کے اعزاز میں افطارپارٹی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکی معروف سماجی وکاروباری شخصیت میروحیدمرتضی کی جانب سے اپنے دیرینہ چندمخلص دوستوںساتھیوںکے اعزاز میںانتہائی مختصرافطارپارٹی کاپروگرام انکے دفتراروماھال میںمنعقدکیاگیا،جس میںڈی ایس پی سہالہ راجہ فیاض الحق،موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی یونس نیا زی سیکٹرکمانڈرجامشورو،شہاب خان،راجہ شہزادآف خانپور،وقار، فخرشاہ،دلاور خان نے خصوصی طورپرشرکت کی، اس موقع پرہینڈ سینٹائزرکااستعمال اورسوشل ڈسٹنس کاخاص طورپر خیال رکھاگیااورمہمانوںکی الگ الگ نشستیںلگائی گئیں،تاکہ کروناوباء جیسی موذی مرض سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدبیرکوممکن بنایاجا سکے، اس موقع پرمیروحیدمرتضی نے مہمانوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میںکروناوباء کے خطرات سے بچاوکیلئے سماجی رابطے اورہرقسم کے ایسے تمام پروگرام منعقدکروانا،جس میںلوگوںکااکٹھ ہوجائے ، قطعی طورپردرست نہیں،ہم جتناآپس میںفاصلہ رکھیںگے،اورعوامی بھیڑبھاڑسے دور،رہیں گے اتناہی ہمارے لیئے بہترہوگا،یہی وجہ ہے میںنے آپ چنددوستوںکوافطارپارٹی میںمدعوکیاہے ، میر وحیدمرتضی نے کہاکہ میں آپ لوگوںکابہت بہت شکریہ اداکرتاہوںکہ آپ میری محبت بھری دعوت کوقبول کرتے ہوئے انتہائی پرخلوص اندازمیں شریک ہوئے،جس پرمیںآپ کاانتہائی مشکورہوں ،اوراللہ تعالیٰ سے دعاگوہوںکہ اللہ کریم آپ جیسے مخلص دوستوںکی یادیںاوریہ رونقیںبہاریںہمیشہ قائم ودائم رکھے۔