شہبازشریف کا یوم القدس پر فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نییوم القدس پر فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جائزقانونی حق کو اسرائیل اور بھارت پامال کررہے ہیں اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قاتل بن چکے ہیںامت مسلمہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قرض دار ہے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے شہداکو سلام ہے جن کا لہو دنیا سے انصاف کا تقاضا کرتا ہے یروشلم، گولان کی پہاڑیوں اور جنوبی اردن کے معاملے پر امریکی یک طرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیںظالموں کا ساتھ دے کرامریکہ دنیا میں متنازعہ اور نفرت کا نشانہ بن چکا ہے، یوم القدس کا تقاضا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق کا دفاع امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے امت کی سطح پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کواسلامی دنیا کے ان کلیدی تنازعات پر امت کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کام کرنا ہوگا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداکے درجات بلند فرمائے اور مظلوم اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔