اسلام آباد اور لاہور ،کراچی رجسٹریوں کیلئے عدالتی بینچز کا روسٹرم جاری
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے 28 مئی سے 29 مئی 2020 تک کیلئے عدالت عظمی کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور لاہور ،کراچی رجسٹریوں کیلئے عدالتی بینچز کا روسٹرم جاری کر دیا ہے۔اس دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بینچ، لاہور رجسٹری میں تین بینچ ،جبکہ کراچی رجسٹری میں دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔جمعہ کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ عدالتی روسٹرم کیمطابق 28 مئی 29 مئی تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بینچز مختلف کیسز کی سماعت کریں گے ، اس دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل ہوگا ۔بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یحی آفریدی شامل ہوں گے ۔بینچ تین جسٹس قاضی فائز عیسی اور سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا ،اس دوران سپریمکورٹ لاہور رجسٹری کیلئے تین بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔لاہور رجسٹری میں بینچ ون جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا ،بینچ ٹو میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہوں گے ،بینچ تھری میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے،اس دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔عدالت عظمی کی کراچی رجسٹری میں بینچ ون جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا ۔بینچ ٹو میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے ۔دوسری جانبیکم جون سے 5 جون 2020 تکسپریمکورٹ اسلام آباد سیٹ میں مختلف کیسزکی سماعت کے لیے 7 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں ،جس میں بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل ہوگا ۔بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے ۔