لاہور: رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ،سعودی عرب میں کل،پوپلزئی کا بھی عید کااعلان
لاہور+جدہ+مکہ مکرمہ (خصوصی نامہ نگار+امیر محمد خان+ممتاز احمد بڈانی)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔دریں اثناء پشاورکی جامع مسجد قاسم علی خان میں مقامی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں شوال کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابقکل بروز اتوار عید الفطر ہوگی ۔ مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ جنہوں نے 29 روزے رکھے ہیں ان پر ایک روزے کی قضاء لازم ہے۔ادھرسعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نہیں آیا ،سعودی سپریم کورٹ کے مطابق آج بروز ہفتہ 30 واں روزہ ہوگا جبکہ عید 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔