کرونا سے کچھی برادری کے 12افراد ہلاک
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں کچھی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک اور ضعیف شخص کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا، کھچی برادری کے برادریوں کے فوت ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد کھچی محلہ کے رہائشی اشفاق حسین کھچی کو چند روز قبل ورثہ نے کورونا وائرس کے باعث چانڈکا کورونا وائرس آئی سی یو وارڈ منتقل کیا جہاں حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا جو گزشتہ روز صبح سویرے انتقال کرگئے جن کی نعش ایمبولینس کے ذریعے کھچی محلہ پہنچادی گئی جہاں ایدھی رضاکاروں کو طلب کرکے ایس او پیز کے تحت تدفین کی گئی، کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے اشفاق حسین کھچی کے انتقال کرنے کے بعد کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔