پریشان حال چپراسی نے خودکشی کرلی
میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص کے قریب میں محکمہ تعلیم کے پٹے والے نے گلے میں کپڑے کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے قریب گوٹھ حاجی خان محمد کے رہائشی 55سالہ سلیمان ولد شادی خان نے اپنے گلے کپڑے کا پھندا لگا درخت سے جھول کر خود کشی کر لی معلوم ہوا ہے کہ سلیمان سرکاری اسکول میں پٹے والا تھا اور چند دنوں سے گھریلو معاملات پر پریشان تھا تاہم مقامی ہسپتال میں قانونی کاروائی کے بعدنعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔