وزارت انسانی حقوق کی کرونا حوالہ سے بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت انسانی حقوق کی کووڈ۔19 کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اور اس سے خاص طور پر بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ۔19 کے دوران بچوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر وزارت انسانی حقوق نے گائیڈ لائنز جاری کی جا چکی ہیں اور ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی کے پیش نظر والدین گھر میں بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ گائیڈ لائنز کے میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو صابن سے 20 سیکنڈ تک بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں اور اگر آپ میں یا خاندان کے کسی فرد میں وائرس کی علامات ہیں تو بچوں سے خود کو الگ کر لیں۔اس کے علاوہ آپ کو اپنے بچوں میں کویڈ 19 کی علامات کھانسی، زکام اور بخار کا سامنا ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں، کسی بھی خدشات کی صورت میں وزارت کی ہیلپ لائن 1099 پر رجوع کریں اور ساتھ اپنے بچوں میں تناؤ کی علامات کا جائزہ لیں۔ گائیڈلائنز کے مطابق میں تناؤ کی علامات نیند اور بھوک کی کمی اور اداسی میں ابلاغ کی حوصلہ افزائی کریں ،اپنے بچے میں کسی بھی ذہنی اور جسمانی مسائل کی صورت میں رہنمائی کیلئے وزارت کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اگرچہ بچے وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے مگر وہ ثانوی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سکولوں اور کھیلوں کے میدان بند ہونے سے بچوں میں انٹر نیٹ کا استعمال زیادہ ہوا ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے و دیگر اہل خانہ وائرس سے متعلق درست معلومات تک رسائی حاصل کریں۔اس کے علاوہ بچے جو آن لائن مواد دیکھ رہے ہیں آپ اس بات کا خیال رکھیں ۔