وزیراعظم کا طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرنے پر عالمی رہنمائوں کا شکریہ
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں طیارے کے افسوسناک فضائی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرنے پر عالمی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ان کے تعاون اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔