طیارہ حادثہ: عید کے چاند سے متعلق فواد چودھری کی پریس کانفرنس منسوخ‘ آج ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر کے چاند نظر آنے سے متعلق جمعہ کے روز ہونے والی پریس کانفرنس کراچی میں پی آئی اے کا جہاز گرنے کے باعث منسوخ کردی۔ جمعہ کے روز سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے طیارے حادثے کا واقعہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا پریس کانفرنس اب ہفتے کے روز (آج) دن بارہ بجے ہو گی۔