ایچ ای سی کے قائم کردہ گرینڈ چیلنج فنڈ کیلئے 700سے زائد درخواستیں موصول
اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی جانب سے فروری 2020 میں قائم کردہ گرینڈ چیلنج فنڈ (Grand Challenge Fund) کے لیے 700سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک کی معاونت سے شروع کیے جانے والے والے منصوبے’’ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اِن پاکستان(Higher Education Development in Pakistan -- HEDP) ‘‘کے تحت جاری گرینڈ چیلنج فنڈ ایک مثالی تحقیقی پروگرام ہے جس کا مقصد ملکی مسائل کے حل کے لیے تحقیق میں جامعات کے پروفیسروں کی مدد کرنا ہے۔ گرانٹ کے حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی عرصہ دراز سے تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہناتا رہا ہے تاہم ان کے نتائج کوکبھی پرکھا نہیں گیا۔ گرینڈ چیلنج فنڈ ایک منفرد تحقیقی منصوبہ ہے جس کی روح یہ ہے کہ تحقیقی معیار کو جانچا جائے کہ آیا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس کا کیا حصہ ہے،یہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں کس حد تک مدد گار ہوگا،آیا یہ ہماری عوام، کاروبار، کسانوں، اورساتھ ہی آیا یہ حکومتی اداروںکی عام شہریوںکی زندگی بہتر بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہو گا۔ گرانڈ چیلنج فنڈ مسابقتی گرانٹ ہے اوراس کے حصول میں کامیابی کی شرح تین یا چار فیصدسے زیادہ نہیں۔ اعلیٰ سطحی کمیٹیاں گرانٹ کو peer-review کے پرکھنے کے عمل سے گزارتی ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ تحقیقی مقالات بہتریں مجلات میں شائع ہوں گے۔