حکومت فارما انڈسٹری کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتی ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت فارما انڈسٹری کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔مقامی فارما انڈسٹری میں ترقی اور برامدات کا بڑا پوٹینشل موجود ہے جس کی مدد سے بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جبکہ غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ادویات کی عالمی منڈی کا حجم تقریباً 1.3 کھرب ڈالر ہے جس میں سے شمالی امریکہ کا حصہ پچاس فیصد جبکہ پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ بھارت اٹھارہ ارب ڈالر کی ادویات برامد کر رہا ہے۔