وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کراچی طیارہ حادثے پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے تعزیتی بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے. میاں محمود الرشید نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ورثاء کو صبر عطا فرمائے‘ اْنہوں نے کہا کہ حادثے میں وفات پانے والے مسافروں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔