پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 30ارب مختص کرنے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کی سکیمیں مکمل کرنے کے لیے 30ارب روپے کے فنڈز مختص کر انے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کواعتماد میں لیکر وفاق سے اس ضمن میں رابطہ کر لیا ہے ۔محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام صوبے میں پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کیے جارہے ہیں جس میں قومی اراکین اسمبلی کے بیشتر منصوبے بھی پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل ہوں گے۔