چینی آٹا سکینڈل کے ذمہ دار وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں:مرزاجاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے کہا کہ چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے انکوائری کمیشن نے حتمی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ کرپشن کے خلاف میدان سیاست میں آنے والے وزیر اعظم عمران خان کے دائیں بائیں کرپشن کنگز بیٹھے ہیں ،دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کا کرپشن خاتمہ کا دعویٰ کس حد تک سچا ہے ۔