بھارتی شہریت ایکٹ مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک بن چکا:رانا لطیف‘ملک طاہر
ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)مودی کا بھارتی شہریت ایکٹ مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی بنیاد بن چکا ہے مودی انتظامیہ کا نام نہاد سیکولر چہرہ پوری دنیا میں مسخ ہو گیا ہے دنیا جان گئی ہے کہ بھارت نے یہ ڈرامہ پوری دنیا کو بے وقوف بنانے کیلئے پچھلے 72سال سے رچایا ہوا ہے جبکہ درحقیقت یہ مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کو غلام بنانے کی پلاننگ ہے اور سینکڑوں سال سے آبادبھارتی شہریوں کو ان کے شہری حقوق دینے سے انکارکیا جارہاہے۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابقہ ٹکٹ ہولڈر رانا لطیف اصغر خاں اور ماہر قانون دان ایڈووکیٹ ملک طاہر خاں نے اپنے دفتر میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا لطیف اصغر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں مکمل آزاد اور پاکستانی شہری ہیں پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حوالے سے کوئی تعصب نہیں پایا جاتا۔