فلائٹ آفیسر فرید احمد پراچہ کا تعلق وزیر آباد‘ والد کے انتقال پر لاہور آ گئے
وزیرآباد (نامہ نگار) کراچی طیارہ حادثہ کے شہید فلائٹ آفیسر فرید احمد بھٹہ کا تعلق وزیرآباد کے علاقہ نصیر کالونی سے ہے۔ شہید وزیرآباد کی بھٹہ خاندان سے تھے۔ انکے والد پرویز احمد بھٹہ نے بنک کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سہراب موٹرسائیکل کی فرنچائز وزیرآباد میں قائم کی۔ والد کی وفات پر شہید فلائٹ آفیسر اپنے بھائیوں کے ساتھ نصیر کالونی سے عارضی طور پر لاہور منتقل ہو گئے تھے۔