ضلعی انتظامیہ لاہور نے آگاہی کیلئے فون نمبرز جاری کر دیئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی سی لاہور دانش افضال لاہور ائرپورٹ پر موجود رہے اور طیارہ حادثہ کے مسافروں کی تفصیلات لیتے رہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے آگاہی کے لیے نمبرز جاری کردیئے۔ مسافروں کے اہل خانہ ان نمبرز پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
042-990312153
042-990312126
042-990313126
اس ہیلپ لائن پر ابتدائی معلومات فراہم کی جائیں گی۔