لاک ڈائون ‘کرکٹ سے دوری بہت مشکل ہے: عائشہ ظفر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی خاتون کرکٹر عائشہ ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے مشکل مرحلہ کرکٹ نہ کھیل پانا ہے، اپنی کرکٹ روٹین، میچز کھیلنا، نیٹس پر جانا، سب بہت مس کر رہی ہوں، جس دن لاک ڈاون ختم ہوگا تو سب سے پہلے نیٹس پر جا کر کرکٹ کھیلوں گی۔ لاک ڈاون میں یوں لگا کہ جیسے زندگی رک سی گئی، لوگوں سے روابط محدود ہوگئے تھے اور روزانہ ایک سا ہی معمول بن گیا تھا۔کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ گھر سے بالکل باہر نہیں نکل پائیں گے، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 20 دن مکمل گھر پر ہی گزارے ہوں اور کہیں باہر نہیں گئی۔ جب گھر پر ہوتے ہیں تو والدہ کے ساتھ کچن میں ہاتھ بٹا لیا جاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ کوشش ہوتی ہے کہ فٹنس پر بھی کام جاری رکھا جائے۔