پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری
کراچی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) طیارہ حادثہ میں پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بھاری مشینری سے ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور ملبے کے نیچے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے طیارہ کے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ دریں اثناء کور کمانڈر کراچی نے پی آئی اے طیارہ کے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔