بادامی باغ‘ راوی روڈ کے علاقوں میں کٹی پتنگ کی ڈور سے 3 زخمی
لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ اور راوی روڈ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جبکہ پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام اور بے بس ہوگئی ہے۔ بادامی باغ کے علاقے میں21 سالہ نوجوان حسن گلے اور ہاتھ پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ راوی روڈکے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو دوست احمد اور وسیم کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔