کرونا کے دوران ڈیوٹی ‘2اہلکار شہید‘500شکار ہوئے : شعیب دستگیر
لاہور(نامہ نگار )آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے عید الفطر کی مناسبت سیپولیس افسران و اہلکاروں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کرائسزکے دوران پولیس فورس نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے فرض شناسی اور اعلی ظرفی کیساتھ اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اس سے نہ صرف بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس میرا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔فرائض کی ادائیگی کے دوران 2 شہادتوں کیساتھ 500کے لگ بھگ افسرو اہلکار کرونا کے شکا رہوئے ہیں جن میں سے 100کے قریب افسر و اہلکار صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آچکے ہیں جو پولیس فورس کی ثابت قدمی اوربے مثال جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ پولیس فورس کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کوبذات خودمیں وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کے سامنے اجاگر کررہاہوں ۔ فورس کے حوصلے کو مزید بلند کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ پولیس فورس اسی جذبے کے اتھ چاند رات اور عید الفطر پر بھی ہائی الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے ۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران و اہلکاروں کو عید کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔