طیارہ حادثہ افسوسناک‘ سانحہ کی تحقیقات کی جائے:لاہور چیمبر آف کامرس
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کراچی میں طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدرعلی حسام اصغر اور نائب صدرمیاں زاہد جاوید احمد نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہوا ہے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیںاگر انسانی غلطی کی وجہ سے حادثہ پیش آیااور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تو سخت ایکشن لیا جائے۔