ای ٹرانسفر کیلئے سکول سسٹم میں ڈیٹا درستی کیلئے ایک بار پھر 5دن کی مہلت دیدی گئی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ای ٹرانسفر کیلئے تما م اساتذہ کو اپنا ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود اساتذہ کی بڑی تعداد کا ڈیٹا درست نا ہوسکا جس کی وجہ سے ان کے ٹرانسفر میں مسائل سامنے آ رہے ہیں ایسوسی ایشن کے مطالبے پر محکمہ سکولز نے ایس آئی ایس میں ڈیٹا درست کرنے کیلئے فائنل راؤنڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج سہ پہر تین بجے سے شروع ہوگا اور 27مئی کی سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا۔