نیو ملتان میں دن دہاڑے ڈکیتی، مزاحمت پر فارما کمپنی کا مالک ہلاک
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات مزاحمت کرنے پر راس فارما کمپنی کے مالک امداد حسین صدیقی ڈاکوئوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک۔ تفصیل کے مطابق امداد حسین صدیقی نے محمدی محلہ گلی نمبر 1نزد باقر آباد پلی اپنی رہائش کے اوپر کی منزل پر آفس بنایا ہوا تھا واردات کے وقت ان کا بیٹا حسن رضا اور ملازم موقع پر موجود تھے، ساڑھے بارہ بجے کے قریب دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور پسٹل تان لئے اور رقم کا تقاضہ کیا چھوٹی سی مزاحمت پر مالک امداد حسین صدیقی پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ڈاکو موقع پر دو لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشترمنتقل کر دیا گیا۔