گھوٹکی: ڈرائیور پر تشدد‘ پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت مسترد گرفتار کرنے کا حکم
گھوٹکی (نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما میر افتخار لونڈ کی ضمانت مسترد‘ عدالت نے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا تفصیل کے مطابق افتخار لونڈ کا اپنے ڈرائیور اﷲ رکھیو لونڈ پر تشدد کے مقدمے میں ضمانت پر آزاد ہوئے جبکہ سیکنڈ ایڈیشنل جج گھوٹکی کی عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر عدالت نے مقدمے میں نامزد افتخار لونڈ اور شفیق لونڈ کی ضمانت رد کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔