اداکارہ ستارہ بیگ نے رمضان المبارک کے احترام میں شوبز سر گرمیاں ترک کر دیں
لاہور(آئی این پی) پاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی احترام میں اپنی شوبز کی تمام سر گرمیاں ترک کر دیں اور پنے تمام کنٹریکٹ کینسل کر دئیے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سارا سال کام کرنے کیلئے ہوتا ہے جبکہ رمضان کے مہینہ میں صرف عبادت ہی کی جانی چاہئے اس لئے اس مہینہ میں صرف روزہ اور عبادت ہی کرتی ہوں۔