گلوکار عاصم اظہر کا ہانیہ عامر بارے سوال پر کرارا جواب
لاہور (آئی این پی) گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ سب نے افطاری میں کیا کھایا ؟ انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بریانی کھائی تھی۔ گلوکار کی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر چل رہا ہے؟ سوشل میڈیا صارف موئید مغل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ تو اپنے کام سے کام رکھ ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا۔ واضح رہے ان دنوں سوشل میڈیاپر گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں۔ گہری دوستی سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہی ہے۔