فرشتہ قتل کیس‘ شوبز ستارے بھی آبدیدہ‘ مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں دس سالہ معصوم لڑکی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے نے پورے ملک سمیت شوبز ستاروں کو بھی آبدیدہ کردیا ۔ شوبز و کرکٹ ستاروں نے بھی فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گلوکار جواد احمد نے معصوم فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی وقتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں لاہور میں رہتا ہوں لیکن میرا تعلق پاکستان کے ہر صوبے سے ہے۔