الخدمت کے تحت عالمی یوم یتامیٰ پر تقریب ،بچوں میں تحائف تقسیم
کراچی(نیوز رپورٹر)الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈٖ بچوں کیلئے’’ عالمی یوم یتامیٰ ‘‘ پر لیاری میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سینئر منیجر آرفن فیملی اسپورٹ عنایت اللہ اسماعیل ،الخدمت خواتین کے شعبہ کفالت یتامیٰ کی ذمہ دارنادیہ بانو ،الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔نادیہ بانو نے بچوں کی ماؤں سے تفصیلی ملاقات کی اوربچوں کی تعلیم اورتربیت سے متعلق دریافت کیا ۔تقریب میں بچوں کو رمضان کی اہمیت اور فضیلت سے آگا ہ کیا گیا ۔بچوں کو روزہ بھی افطار کروایا گیااورتحائف تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ الخدمت اس وقت شہر کراچی میں 1105یتیم بچوں کی دیکھ بھال کررہی ہے ۔اس پروگرام کے تحت ان بچوں کی پڑھا ئی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی کرنے کا اہتمام کیا جاتاہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ الخدمت کی کوشش ہے کہ آج یہ چھوٹے بچے کل اپنے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہوسکیں گے۔