آئی ٹی بورڈ کی تشکیل کیلئے اجلاس‘ بل کی تیاری کیلئے غور و خوض
کراچی (نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر آئی ایس ٹی نوابزادہ محمد تیمور تالپور کی ہدایت پر سندھ کے آئی ٹی بورڈ کی تشکیل کیلئے سب کمیٹی کی جوائنٹ میٹنگ گزشتہ روز محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی ۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں اور رائے کی روشنی میں آئی ٹی بورڈ کی تشکیل کیلئے بل کی تیاری اور دوسرے اہم معاملات پر غور و خوص کیا گیا ہے اور اسے حتمی شکل دے کر آئندہ آنے والی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا جس کی صدارت صوبائی وزیر آئی ٹی نوابزاداہ محمد تیمور تالپور کریں گے۔جس میں آئی ٹی بورڈ کی تشکیل کے لئے بنائے جانے والے ڈرافٹ بل کو مزید بہتر بنا کر اسمبلی میں بھیجا جائے گا جہاں سے پاس ہو کر اسے ایکٹ بنایا جائے گا۔سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکریٹری آئی ٹی علی بہادر قاضی نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی محمد یوسف نے اجلاس میں ڈرافٹ بل کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔اجلاس میں تمام قانونی پہلوئوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے تاکہ بعد میں قانونی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔ڈی جی نے اپنے محکمے کے تیار کردہ ڈرافٹ بل کی کاپیاں تمام ممبران کو پیش کی تاکہ وہ بھی اسے پڑھ کر اس میں مزید بہتری کیلئے اپنی رائے دیں۔سب کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری لاء روبینہ آصف ،چیف آف آئی ٹی پی اینڈ ڈی فرزانہ شاہانی،ڈپٹی سیکریٹری فنانس کاشف نبی،ڈائریکٹر آئی ایس اینڈ ٹی نیاز احمد لغاری اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ مجوزہ آئی ٹی بورڈ کی تشکیل کیلئے آئی ٹی انڈسٹری سے ڈاکٹر زبیر شیخ ،اسد اللہ شیخ،اظہر رضوی، ہمایوں قریشی، زین العابدین، فیصل رائو ، ڈاکٹر اسد عارفین نے شرکت کی۔اس مجوزہ پروپوز آئی ٹی بورڈ کیلئے ایم ڈی کے تقرر اور ان کے کام کے طریقے کار اور انکے ماتحت عملے کے حکام کے حوالے سے بھی تجاویز مجوزہ ذمے رکھی گئیں ہیں۔