جماعت اسلامی سرجانی ٹائون کے تحت عوامی افطار
کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن جمعرات 23مئی بعد نماز عصرجماعت اسلامی ضلع شمالی علاقہ سرجانی ٹائون کے تحت سیکٹر7Dڈبل پول اسٹاپ نزد مسجد قباء پر عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے خطاب کرینگے،اس موقع پر امیرضلع شمالی محمد یوسف بھی خطاب کرینگے ۔ناظم علاقہ سرجانی مشتاق احمدنے تمام کارکنان اور عوام سے بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے ۔