کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے پاکستانی سلیکٹرز نے 15 رکنی ٹیم کا عمدہ ایماندارانہ اور زبردست چناؤ کیا ہے جس کیلئے تمام سلیکٹرز حضرات مبارکباد کے مستحق ہیں خاص کر انضمام الحق کے ہاتھ چومنے کو دل چاہتا ہے انگلینڈ کے موسمی حالات اور سفارشیوں کے بغیر ٹیم چنی گئی ہے آپ کسی ایک کھلاڑی پر انگلی نہیں اٹھا سکتے کہ وہ میرٹ کے بغیر چنا گیا ہے یا اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی ہاں البتہ عابد علی کی جگہ صرف مڈل آرڈر میں بن سکتی تھی مگر کس کی جگہ ڈالا جائے یہ سوال سب سے اہم تھا‘ محمد حفیظ شعیب ملک حارث سہیل اور آصف علی میں سے کسے نکالا جائے ٹیم میں شاہین آفریدی وہاب ریاض محمد عامر حسن علی محمد حسنین فاسٹ باؤلر ہیں‘ شاداب خان عماد وسیم محمد حفیظ شعیب ملک سپنر ہیں یہ تمام باؤلر انگلش وکٹوں کے عین مطابق فٹ ہیں اور بیٹنگ لائن میں فخر زمان امام الحق بابر اعظم شعیب ملک محمد حفیظ حارث سہیل آصف علی شامل ہیں۔ میرے نزدیک ورلڈ کپ کی اس ٹیم میں کوئی بھی شعبہ کمزور نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم میں 1947ء سے لیکر آج تک ایک ہی شعبہ کمزور رہا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ ہے گو پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ پہلے دور سے بہتر نظر آتی ہے۔ ہمارے ملک کی کنڈیشن کے اعتبار سے بہت زیادہ بہتری نہیں لائی جا سکتی کیونکہ ہمارے گراؤنڈ خشک ہیں جہاں ڈائی لگا کر اپنے آپ کو زخمی کرنے کے برابر ہے مجموعی طور پر پاکستانی سلیکٹرز نے عمدہ ٹیم تشکیل دی ہے اور ٹیم انگلش کنڈیشنز کے عین مطابق ہے۔ اس ٹیم سے پاکستانی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اگر کوئی بہت بڑی انجری نہ ہو تو فائٹنگ ٹیم ہے اور کھیل کے ہر شعبے میں کھلاڑی موجود ہیں۔ ٹیم میں بیٹسمین فخر زمان امام الحق بابر اعظم شعیب ملک محمد حفیظ حارث سہیل، آصف علی، کپتان سرفراز موجود ہیں ‘ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی وہاب ریاض محمد حسنین حسن علی اور محمد عامر جبکہ عماد وسیم شاداب خان محمد حفیظ اور شعیب ملک سپنر موجود ہیں۔ میرے نزدیک ٹیم کا کوئی شعبہ کمزور نہیں ہے بات اچھی فائٹ کرنے کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024