انیس سالہ نوجوان نے افطاری کے فوری بعد خو دکشی کر لی
کلرسیداں(نامہ نگار)انیس سالہ نوجوان نے افطاری کے فوری بعد خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا خودکشی کا یہ واقعہ کلر سیداں کے گائوں سیری پیکاں میں پیش آیا جہاں انیس سالہ بابر اسد ولد غلام نبی نے گھریلو جھگڑے کے سبب گزشتہ شام افطاری کے فوری بعداپنے ہی والد کی بندوق12بور سے پیشانی پر فائر کر کے خودکشی کر لی ۔