جعلی چیک دینے والے کی ضمانت خارج، ملزم موقع سے گرفتار
دھریالہ جالپ(نامہ نگار) گلستان خان سکنہ پھور کوٹھی نزد ٹلہ جوگیاں نے 14 لاکھ کا چیک دے رکھا تھا جو بنک پیش کئے جانے پرڈس آنر ہوگیا اس پر مدعی پارٹی نے تھانہ چواسیدن شاہ میں مقدمہ درج کروایا مگر ملزم گلستان نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کروائی لیکن جب اگلی تاریخ پر ضمانت کینسل ہوئی تو ملزم پولیس ٹائوٹ دوستوں اور تھانے جانے ولے سائلین سے رقم بٹورنے والوں کی مدد سے احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تاہم دو روز قبل اسکی جب ہائی کورٹ سے بھی ضمانت کینسل ہوئی تو پولیس تھانہ چواسیدن شاہ نے گلستان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔پنڈدادنخان کی سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری ظفرمحمود نے اس موقع پر کہا کہ ملزم چاہے کتنا بھی شاطر ہو اور اسکے حواری چاہے کتنے بھی بااثر ہوں ہمیشہ سچ کی ہی جیت ہوتی ہے۔