منظم کرو
اے خادمان اسلام اپنی ملت کو اقتصادی‘ سیاسی‘ تعلیمی اور معاشرتی‘ غرض یہ کہ تمام پہلوؤں سے منظم کرو۔ پھر تم دیکھو گے کہ تم یقیناً ایک ایسی قوت بن جاؤ گے جس کا لوہا ہر شخص مانے گا۔ اپنی تنظیم‘ آپ واحد اور بہترین محافظ ہے۔ مسلمان ایک خدا‘ ایک کتاب اور ایک رسولؐ پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کو ایک پلیٹ فارم پر ایک پرچم تلے جمع کیا جائے۔ یہ پرچم پاکستان کا پرچم ہے۔
(اجلاس مسلم لیگ لاہور۔ 23 مارچ 1940ء )