گرمیوں میں ہیلمٹ سے استثناء دیا جائے
مکرمی! سخت گرمی کے موسم میں موٹر سائیکلسٹ کیلئے 4 ماہ کیلئے ہیلمٹ کے استعمال سے استثناء دیا جائے تو مناسب ہے۔ٹریفک والے ہوا میں ہی باتیں کر رہے ہیں کہ ہیلمٹ کے استعمال سے بائیک والوں کے حادثات کم ہو گئے ہیں۔ ویسے تو ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ کے استعمال کرنا یا نہ کرنا ان کا کوئی تعلق نہیں بنتا لیکن روپیہ اکٹھا کرنے کا بہانہ ہے ۔ انہوں نے اپنے فائدہ کا گھر بیٹھے قانون بنا لیا ہے۔ ہر محکمہ ایسے ہی کرتاہے۔ اگر کوئی گاڑی سڑک پر جا رہی ہے اور اس کے پاس کوئی گاڑی کی دستاویز نہیں ہے قانونی طور پر اس کو نہیں روکا جا سکتا۔ جب تک وہ قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیںکرتا۔ (ایم ۔ وائی ناز مسجد تاجدین گاف کلب مغلپورہ لاہور)