گرانی کی نئی لہر
مکرمی! میں آپ کے کثیرالاشاعت روزنامہ ’’قومی اخبار‘‘ کی وساطت سے حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت ہی سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ اس وقت وطنِ عزیز پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک اس وقت بے شمار بحرانوں کی زد میں ہے۔ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان کا کوئی پُرسان حال نہیں۔ وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ملک میں امیر دن بدن امیر اور غریب دن بدن غریب ہو جاتا ہے۔ تمام ملکی پیداوار کی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں خصوصاً ڈیزل 125 ، پٹرول 110 کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ (چودھری تصور اقبال بھون حافظ آباد)