پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

مئی 23, 2018 | 23:16

ویب ڈیسک

فوزیہ قصوری تحریک انصاف کی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں.انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوبھجوا دیا. فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئرشروع کرنے کا موقع دینے پرآپ کی مشکورہوں،2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دورہوتی گئی، پاکستان میں تبدیلی کے خواہشمند لاکھوں لوگوں نے تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کیں.انھوں نے کہا کہ آپ نے پارٹی ان لوگوں کے سپرد کردی جن کے خلاف ہم نے جدوجہد شروع کی تھی، پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دینے والے کارکنوں کونظرانداز کیا گیا. فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں،امید ہے آپ وزیراعظم بن کرتبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے.

مزیدخبریں