لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا ہے۔ اپنے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیان میں آئی سی سی پر کوئی تنقید نہیں کی تھی ۔ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تکنیکی نقطے پر بات کی ، تنقید نہیں کی ۔ امید ہے پی سی بی میرےجواب سے مطمیئن ہو گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024