شہر قائد میں جسم کو جھلساتی گرمی کی شدید لہر برقرار ہے،کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور صبح سے ہی گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے غضب ڈھاتی گرمی کے باعث روزے داروں کا امتحان ابھی ختم نہیں ہوا، انسان تو انسان چرند پرند بھی گرمی کی شدت سے پریشان ہیں، آگ برساتے سورج کے باعث شہر قائد کے باسی بلبلا اٹھے ہیں۔بارش کے حوالے سے بھی شہر قائد کے باسیوں کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،گزشتہ روز شہر قائد کے گھروں کی پائپ لائنوں میں انتہائی گرم اور کھولتا ہوا پانی آتا رہا جس کی شدت رات گئے تک رہی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024