پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف لارڈ ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میزبان ٹیم کو دباؤ کا شکار کریں گے،محمد عامر پیس اور سوئنگ کے امتزاج سے بیٹسمینوں کیلیے مسائل پیدا کرسکتے ہیںآل راؤنڈر فہیم اشرف نے اضافی پیسر کھلانے کا مسئلہ حل کردیا ہے،جبکہ شاداب خان کا ٹرن اور کنٹرول کار آمد ہتھیار ثابت ہوگا۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ امام الحق نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیل کر اپنی اہلیت ثابت کردی،بابر اعظم بھی ٹیسٹ فارم میں بحالی کی جانب گامزن ہیں،اظہر علی اور اسد شفیق بڑے میچز کے کھلاڑی ہیں،دونوں متعدد بار اپنی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں اور جدید کرکٹ کے حربے سیکھ رہے ہیں، میزبانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024