وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے پری پلانڈ حرکت کی،ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی کہ وہ ہاتھ اٹھاتے،پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا، وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔ ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے،پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، نہ ہی کوئی تنظیم ہے، ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا۔دانیال عزیز نے کہا کہ سیاہی پھینکنا،جوتے مارنا،احسن اقبال کو گولی لگی،یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024